کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ،باپ،3بیٹے اور بیٹی جاں بحق

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ چکی شاہوانی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں باپ، اس کے تین بیٹے اور ایک بیٹی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔افسوسناک واقعے کیخلاف لواحقین نے بادینی پل کے قریب احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔پولیس حکام نے لواحقین کو ہرممکن تعاون اور قانونی کارروائی کی یقین دہائی کرائی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button