قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس میں دھماکا،54 افراد زخمی،18لاپتہ

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کے اہم ایل این جی پروسیسنگ مرکز راس لفان انڈسٹریل سٹی میں گذشتہ روز ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی اور 18 افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔

قطری حکام کے مطابق ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ ایک تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

قطر کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی خطرناک گیس کے اخراج کا کوئی ثبوت نہیں ملا جو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دارالحکومت دوحہ تک سنی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید خبریں

Back to top button