نجی کلینکس پر مبینہ جرمانے، پنجاب اسمبلی میں ڈاکٹرز کے حق میں بڑی آواز اٹھ گئی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)نجی کلینکس کو مبینہ جرمانوں اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے اقدامات کے خلاف ڈاکٹروں کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو لکھے گئے خط پر مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی امجد علی جاوید نے تحریک التوا جمع کرا دی۔

تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹری کا پیشہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوچکا ہے جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹرز بھی روزی روٹی کے لیے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔متن کے مطابق ہزاروں قابل ڈاکٹرز بہتر مواقع کی تلاش میں ملک چھوڑ کر بیرونِ ملک جا رہے ہیں، جبکہ سرکاری اسپتالوں میں بنیادی ڈھانچے، مناسب سہولیات اور ادویات کی کمی کا بھی سامنا ہے۔تحریک التوا میں کہا گیا کہ ایک جانب سرکاری شعبے میں بنیادی طبی سہولیات اور وسائل کی کمی ہے تو دوسری جانب ہیلتھ کیئر کمیشن نجی شعبے سے راتوں رات مثالی اور یورپی معیار نافذ کرنے کی توقع کر رہا ہے۔ڈاکٹروں کے مبینہ خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چھوٹے کلینکس پر جارحانہ اور سزا پر مبنی ماڈل مسلط کیا جا رہا ہے، جس سے بنیادی صحت کے نظام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button