پنجاب ملکی و غیر ملکی اداروں کاایک ہزار691ارب روپےکامقروض نکلا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب پر ملکی و غیر ملکی اداروں کے قرض سے متعلق نئی دستاویز ات سامنے آگئیں۔پنجاب ملکی و غیر ملکی اداروں کا ایک ہزار691ارب روپےکا مقروض ہے، پنجاب کے قرضوں میں گزشتہ جون کے مقابلے مارچ تک تقریبا66ارب کی کمی آئی۔دستاویزات کے مطابق جون2025میں قرضوں کا حجم ایک ہزار757ارب روپے تھا جو کم ہوکر ایک ہزار691ارب روپے ہے، دسمبر سے مارچ کے درمیان قرضوں میں 13.2 ارب روپےکمی آئی۔دستاویزات کے مطابق پنجاب کے ذمہ قرضوں میں 42 فیصد بین الاقوامی ترقیاتی اداروں سے لیا گیا ہے،20فیصد ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور18فیصد چین سے قرضہ جات حاصل کر رکھے ہیں۔محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق حکومت کو رواں مالی سال کے اختتام تک قرضوں میں مزید کمی کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button