پی ٹی آئی کا اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ، پیپلزپارٹی سے بھی بات چیت کا امکان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کردہ لانگ مارچ کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ حکمران اتحاد میں شامل پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سے بھی رابطے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا اور سینئیر قیادت کی جانب سے پی پی پی سے بھی رابطے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں 14 اگست کے بعد تحریک انصاف کا وفد اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ سلمان اکرم راجا، جنید اکبر، عامر ڈوگر، عاطف خان سمیت 7 ارکان اپوزیشن سے ملاقاتیں کرے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے دو روز قبل پشاور میں منعقدہ جلسے میں 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا تھا جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ اگر عمران خان سے ملاقاتیں شروع نہ ہوئیں، ذاتی معالج سے علاج نہ کرایا گیا اور عدالتوں میں مقدمات نہ سنے گئے تو 27 ستمبر کو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالتوں پر کوئی امید نہیں رہی، 26 ویں اور 27 ویں ترامیم کے بعد عدالتیں مفلوج ہوچکی ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ہر آئینی اور قانونی راستہ اپنایا گیا مگر ہماری بات نہیں سنی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button