پی ایس وجوٹو، تحصیل مٹھی تھرپارکر میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاج

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) پی ایس وجوٹو، تحصیل مٹھی کے علاقے 22 میل موری کے قریب رن شاخ، ڈھورو مائینز اور ڈیپلو مائینز میں پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے کی قیادت عثمان ہالو نے کی۔ احتجاج کرنے والوں نے رن شاخ اور ڈیپلو مائینر میں پانی کی کمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی نہ ملنے کی وجہ سے ان کی لاکھوں روپے مالیت کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔
مظاہرے کے دوران مطالبہ کیا گیا کہ SDO ایریگیشن نئون کوٹ اور متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی کی جائے، کیونکہ مبینہ طور پر رن شاخ میں جان بوجھ کر پانی کی فراہمی روک دی گئی ہے۔
مظاہرین نے حکام سے فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال کرنے اور متاثرہ آبادگاروں کو نقصان کا ازالہ دینے کا مطالبہ کیا۔



