50سے زائد نمبر لینے والے امیدوار سڑکوں پر، جونیئر سائنس ٹیچرز کے آفر آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)جونیئر سائنس ٹیچر کی بھرتیوں کی امتحان میں 50 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے امیدوارو ں نے آفر آرڈر جاری نہ ہونے کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کی قیادت عظمت سومرو، سہیل بھرگڑی، سجاد جت اور عبدالرحما ن بھرگڑی نے کی اس موقع پر امیدوارو ں نے محکمہ تعلیم اور متعلقہ حکام کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے جائز مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا کرنے والے امیدوارو ں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جونیئر سائنس اساتذہ کے امتحان میں 50 سے زائد نمبر حاصل کیئے ہیں اس کے باوجود انہیں آفر آرڈر جاری کرکے ملازمت نہیں دی جا رہی جس کے باعث امیدوارو ں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کی پالیسی اور مقرر معیار سے کم نمبر حاصل کرنے والے امیدوارو ں کو بھی اہل قرار دے کر آفر آرڈر جاری کیے گئے اور انہیں ملازمتیں فراہم کی گئیں امیدوارو ں کے مطابق ان بھرتیوں میں 33 نمبر حاصل کرنے والے امیدوارو ں کو بھی اہل قرار دیا گیا تو پھر 50 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو نظرانداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال سے محکمہ تعلیم میں ملازمت کے حصول کے لیے امتحان دیتے آ رہے ہیں اور میرٹ کے مطابق کامیابی حاصل کرنے کے باوجود آفر آرڈر نہ ملنے سے ان کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے حکومت اور محکمہ تعلیم کو چاہیے کہ ماضی کی بھرتیوں کا ریکارڈ سامنے رکھتے ہوئے موجودہ امیدواروں کے لیئے بھی یکساں اور منصفانہ معیار اپنایا جائے حتجاجی امیدواروں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بھرتیوں اور میرٹ سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس سے انہیں امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے سندھ کے وزیراعلیٰ، وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ، تنزیلہ قمبرانی اور کمیٹی کے تمام ارکان سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ماضی کی بھرتیوں کی پالیسی اور طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے 50 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے اہل امیدواروں کو آفر آرڈر جاری کیے جائیں
امیدواروں نے واضح کیا کہ وہ کسی خصوصی رعایت کے طلبگار نہیں بلکہ میرٹ، برابری اور انصاف کی بنیاد پر اپنا جائز حق چاہتے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر فوری عملدرآمد نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے آئندہ دنوں میں مزید سخت احتجاج کیا جائے گا



