صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چار بلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چار اہم ترمیمی بلز کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد یہ قانون سازی کے اہم مراحل مکمل ہو گئے ہیں۔

منظور کیے گئے بلز میں کیریج بائی ایئر (ترمیمی) بل، 2026، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (ترمیمی) بل، 2026، مالی ذمہ داری اور قرضوں کی حدود کے تعین کا (ترمیمی) بل، 2026،اقبال اکیڈمی (ترمیمی) بل، 2026 شامل ہیں

ان بلز کی منظوری کے بعد متعلقہ اداروں کے قانونی اور انتظامی ڈھانچے میں ترامیم کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے محترمہ عائشہ حمیرا چوہدری (ایس جی/بی ایس-22) کی بطور رکن وفاقی پبلک سروس کمیشن تقرری کی بھی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلے انتظامی اصلاحات اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button