سوات، پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سکیورٹی پر مامور لیویزاہلکارشہید

سوات(jano.pk)سوات کی تحصیل مٹہ کے دور افتادہ علاقے انظرتنگے بیاکن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سکیورٹی پر مامور لیویزاہلکارشہید ہوگیا۔
ڈی پی او سوات محمد عمر کے مطابق لیویز اہلکار عبدالکبیر کی لاش مٹہ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ڈی پی او کے مطابق پولیو ٹیم میں خواتین بھی شامل تھیں تاہم حملے میں وہ محفوظ رہیں۔
ڈی پی او کا کہنا ہےکہ واقعےکے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ڈی پی او سوات کے مطابق مختلف علاقوں میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔



