عالمی ہفتہ انسداد پولیو مہم کا بدین میں بھی آغاز

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)24 سے30اپریل تک “حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ” منانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظہور احمد عباسی اور دیگر نے سول اسپتال بدین میں مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی قیادت میں سول اسپتال بدین سے ڈی ایچ او آفس تک آگاہی واک بھی منعقد کی گئی، جس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت کے افسران اور دیگر متعلقہ عملے نے بھرپور شرکت کی آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے ضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو 13 خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو، ٹی بی، خناق، کالی کھانسی، نمونیا، تشنج، روٹا وائرس، دست اور الٹی، ہیپاٹائٹس، گردن توڑ بخار، میعادی بخار، خسرہ اور روبیلا جیسی بیماریوں سے بچاؤ صرف ویکسینیشن کے ذریعے ممکن ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام حفاظتی ٹیکے حکومت کی جانب سے مکمل طور پر مفت فراہم کیے جا رہے ہیں، جو کسی بھی قریبی حفاظتی مرکز سے بآسانی لگوائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کے لیے ویکسینیشن کو یقینی بنائیں آگاہی واک میں سول سرجن ڈاکٹر میر اختر علی ٹالپر، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر کریم بخش گاڈاہی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں، اسسٹنٹ کمشنر بدین راجیش دلپت، پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر عباس علی ملاح، ای پی آئی فوکل پرسن ڈاکٹر ثناء اللہ، ڈاکٹر آفتاب بھرگڑی، انڈس اولڈ کیمپس انچارج عباس جمالی، رمضان قمبرانی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button