کچھ تو شرم کرو،فلسطین پالیسی پر پریانکا گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم مودی کی مٹی پلیدکردی۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے بھارت کی فلسطین پالیسی کو شرمناک اور اخلاقی بزدلی قرار دے دیا۔
بھارتی کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 1988 میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھالیکن پچھلے20ماہ میں بھارت فلسطین پر اپنے بہادرانہ مؤقف سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔
بھارتی پالیسی انتہائی قابلِ افسوس ہوگئی
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے بھارتی پالیسی انتہائی قابلِ افسوس ہوگئی ہے۔یہ ہمارے پہلے کے بہادرانہ مؤقف کا افسوسناک تنزل ہے۔اس کےعلاوہ کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ نے اب فلسطین کو تسلیم کیا ہے اور مزید ممالک کے شامل ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت نے 18 نومبر 1988 کو ہی باضابطہ طور پر فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا تھا، لیکن گزشتہ 20 ماہ میں بھارت کی فلسطین پالیسی شرمناک اور اخلاقی بزدلی ہے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ کانگریس نے مودی حکومت کی اسرائیل کے غزہ پر ناقابلِ قبول اقدامات پر مکمل خاموشی کی شدید مذمت کی تھی۔
پریانکا گاندھی نے اسرائیل پر نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا
Back to top button