برطانیہ کی سرزمین پر فلسطین کا جھنڈالہردیا گیا،اسرائیل میں صف ماتم بچھ گئی،جرمنی کی وارننگ

جرمنی نے اسرائیل کی حکومت کو پھر وارننگ دے دی

برطانیہ کی جانب سے باضابطہ ریاست تسلیم کیے جانے کے بعد فلسطینی سفارتخانے پر فلسطین کا پرچم لہرادیا گیا۔وسطی لندن میں اب برطانیہ میں فلسطین کے سفارتخانے کے باہر فلسطینی پرچم لہرایا گیا۔پرچم کشائی کی تقریب فلسطینی مشین کے باہر ہوئی جسے اب سفارتخانے کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
برطانیہ میں فلسطینی سفیر حسام زملوط نے کہا کہ براہِ کرم میرے ساتھ شامل ہوکر فلسطین کا پرچم بلند کریں، جس کے رنگ ہماری قوم کی نمائندگی کرتے ہیں،سیاہ ہمارے سوگ کیلئے،سفید ہماری امیدکیلئے،سبز ہماری زمین کے لیے اور سرخ ہماری قوم کی قربانیوں کے لیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ پرچم فلسطینی عوام کے آزادی اور انصاف کی طویل جدوجہد کے اعزاز میں اور برطانیہ اور دنیا بھر کے ان لاکھوں لوگوں کے اعزاز میں بلند کرتے ہیں جو آزادی سے محبت کرتے ہیں۔متعدد عالمی حکام ان ممالک کے ردعمل میں اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کے پھیلاؤ سے خبردار کر رہے ہیں جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔

جرمن حکومت کے ترجمان نے بھی شامل ہوتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی سرزمین کا مزید انضمام نہیں ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button