اسلام آباد پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ ایئرکنڈیشنر کے کمپریسر پھٹنے کے باعث لگنے کا بتایا گیا ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 نومولود موجود تھے، تاہم ایک لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بحفاظت نکال سکی جبکہ 15 بچے جانبر نہ ہوسکے۔
واقعے کے بعد اسپتال میں امدادی کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔