پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی ریکارڈ مہنگائی کے اثرات سامنے آنے لگے۔ اپریل کے دوران فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت کا حجم 13 لاکھ 59 ہزار ٹن رہا جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں فروخت میں 6 فیصد کمی دیکھی گئی۔ اپریل میں سالانہ بنیاد پر بھی فروخت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پیٹرول کی فروخت میں 8 فیصد کمی سامنے آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ فرنس آئل کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ملک میں اپریل کے دوران ایک لاکھ 37 ہزار ٹن فرنس آئل فروخت ہوا۔ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 37 لاکھ 58 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button