فرانسیسی صدر کا آبنائے ہرمز کھلوانےکیلئے ایک بار پھر فوجی کارروائی سے انکار

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)فرانسیسی صدر نے امریکا اور ایران سے آبنائے ہرمز مشترکہ طورپرکھولےجانے پر زور دیتے ہوئے آبنائے ہرمز کھلوانے کےلیے ایک بار پھر فوجی کارروائی سے انکار کردیا۔
یورپی رہنماؤں کےاجلاس سے قبل میڈیا سےگفتگو میں فرانسیسی صدر نےکہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکا اور ایران مشترکا طور پرآبنائےہرمز کو دوبارہ کھولیں، یہی آبنائے ہرمز کو کھولنے کا واحد حل ہے، فرانس کسی بھی ایسی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لےگا جس کا فریم ورک واضح نہ ہو۔



