پاکستان میں 1 ماہ کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں 3 بار اضافہ،2 مرتبہ کمی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تین بار اضافہ اور دو بار کمی کی گئی، تاہم حالیہ کمیوں کے باوجود شہری اب بھی پٹرول اور ڈیزل 400 روپے فی لیٹر سے زائد قیمت پر خریدنے پر مجبور ہیں۔
دستاویزات کے مطابق ایک ماہ میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 61 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جبکہ صرف 11 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ اس طرح تمام کمیوں کے باوجود ڈیزل اب بھی 49 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا ہے۔
ماہرین کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کے باعث ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر چیزوں کی قیمتوں پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔



