کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے مبینہ دہشتگرد ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی، ضلع خاران کے علاقے البٹ میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کیلئے بھیجے گئے پانچ ڈرون فضا میں ہی تباہ کردیے گئے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی سے تمام ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار گرائے گئے، واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
Back to top button