حکومت کا پیٹرولیم شعبہ مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پٹرولیم شعبے کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پیٹرولیم سیکٹر میں مسابقت بڑھانے اور قیمتوں کے نظام کو آزاد کرنے پر غور جاری ہے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرولیم شعبے کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن سے متعلق سفارشات جلد وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی، پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی آئندہ دو ہفتوں میں پلان وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

پہلے مرحلے میں پیٹرول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر پیٹرولیم مصنوعات کو بھی ڈی ریگولیشن نظام میں شامل کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق مجوزہ اصلاحات سے صارفین کو ریلیف اور پیٹرولیم مارکیٹ میں شفافیت بڑھنے کی توقع ہے۔

صارفین کو فوری ریلیف دینے کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کرنے کی تیاری شروع کردی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کا کریک اسپریڈ 70 ڈالر فی بیرل سے کم کرکے 35 تا 40 ڈالر کرنے کی تجویز ہے، کریک اسپریڈ میں کمی سے مقامی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

 ڈیزل سستا کرنے کے باوجود مقامی ریفائنریوں کی مالی استعداد برقرار رکھی جائے گی، پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی آئندہ جمعرات تک سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔

مزید خبریں

Back to top button