پاکستان عوامی تحریک نے مرکزی،صوبائی اور زونل تنظیمات تحلیل کردیں

انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول بھی جاری،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری 14اکتوبر ہوگی

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک نے اپنی مرکزی،صوبائی اور زونل تنظیمات تحلیل کر دی ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق تنظیموں کی تحلیل کا مقصد پارٹی ڈھانچہ کو مزید فعال بنانا اور اندرونی جمہوری عمل کو فروغ دینا ہے، انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 14اکتوبر2025ہے جبکہ امیدواروں کی حتمی لسٹ کا اجرا یکم نومبر2025کوکیا جائے گا۔انٹرا پارٹی شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں مرکزی،سنٹرل پنجاب اور لاہور کےعہدیداران کےلئے انتخابات10نومبر2025 (اتوار) کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوں گے۔کراچی اور اسلام آباد ریجن کےلئے پولنگ11نومبر2025کو ہو گی۔ہزارہ ریجن کےلئے پولنگ12نومبر2025کوہو گی ۔صوبہ بلوچستان  اورخیبرپختواہ اور جنوبی پنجاب ریجن کےلئے پولنگ13 نومبر2025 کو ہو گی۔گلگت بلتستان ریجن کےلئے پولنگ14 نومبر2025 کو ہو گی۔اندرون سندھ ریجن کےلئے پولنگ15 نومبر2025 کو ہو گی۔آخری مرحلے میں شمالی پنجاب ریجن کیلئے پولنگ16نومبر2025کو ہو گی۔

مزید خبریں

Back to top button