امریکاایران مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے،پاکستان کا اعلان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے سلسلے میں امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے۔
ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سےجاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پردستخطوں کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات21جون کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں منعقد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں امریکااور ایران کےنمائندے شریک ہوں گے،پاکستان اورقطرکےثالثی کردار ادا کرنے والے نمائندے بھی بات چیت میں حصہ لیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان ثالث کی حیثیت سے اس عمل میں سہولت کاری جاری رکھے گا تاکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی مفاہمتوں کو آگے بڑھایا جا سکے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی پیش رفت کو عملی شکل دی جا سکے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنی تعمیری سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ایران-امریکا مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچے ہیں جہاں ایرانی وزیرخارجہ سے محسن نقوی کی ملاقات ہوئی اور ہم امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔
برگن اسٹاک میں مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق مذاکرات اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،سوئس حکام
آبنائے ہرمز کی بندش کی کوئی اطلاع نہیں،امریکی نائب صدرمذاکرات جاری رکھنے کااعلان



