خیبرپختونخوا کے تھانوں میں خواجہ سراؤں کیلئے خصوصی پولیس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل کے لیے تھانوں میں خصوصی پولیس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق چارسدہ میں پہلے ٹرانس جینڈر پولیس ڈیسک کی منظوری دے دی گئی ہے، جہاں خواجہ سراؤں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے سہولت فراہم کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان ڈیسک میں خواجہ سراؤں کی نمائندگی بھی شامل ہوگی تاکہ ان کے مسائل بہتر طریقے سے سنے اور حل کیے جا سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button