آبنائے ہرمز کی بندش کی کوئی اطلاع نہیں،امریکی نائب صدرمذاکرات جاری رکھنے کااعلان
امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اورجیرڈ کشنرسمیت اعلیٰ امریکی حکام سوئٹزرلینڈ میں موجود

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی حکام نے آبنائے ہرمز کی بندش کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم بحری راستے کی بندش یا شپنگ ٹریفک میں خلل کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے اور بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے تصدیق کی کہ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور سینئر مشیر جیرڈ کشنر سمیت اعلیٰ امریکی حکام سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں اور جاری مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔
جے ڈی وینس کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد سفارتی پیش رفت کی رفتار برقرار رکھنا اور کسی ممکنہ بڑی پیش رفت کی راہ ہموار کرنا ہے۔



