پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست واپسی، 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر بھی سستا


کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 75 ہزار 237 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 74 ہزار 429 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 277.91 روپے سے 277.90 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔