نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، سفارتی خدمات کو خراجِ تحسین


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی وزیراعلیٰ آفس پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے سعودی سفیر کی سفارتی خدمات کو سراہا۔
سعودی سفیر نے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار قرار دیتے ہوئے پرتپاک میزبانی پر نواز شریف اور مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔