مٹھی میں پاکستان محافظ فورم کی معرکۂ حق ریلی، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان محافظ فورم مرکز کے سرپرستِ اعلیٰ جناب صاحبزادہ ڈاکٹر عابد سلطان باھو، مرکزی چیئرمین جناب راجہ سرور سومرو اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کی ہدایات پر پاکستان محافظ فورم تھرپارکر مٹھی رجسٹرڈ کی جانب سے مٹھی میں “معرکۂ حق” ریلی نکالی گئی۔
ریلی کا آغاز صادق فقیر چوک سے کیا گیا، جہاں سے شرکاء نے شہر کے مختلف چوراہوں اور شاہراہوں کا گشت کیا۔
ریلی کی سرپرستی چیئرمین سارنگرام میگھواڑ، سینئر وائیس چیئرمین پرکاش ولاسائی، صدر دسرت شرما، نائب صدر سنیل کمار، میندھرو کاجھروی، اقبال، نواز کوسو، گووند راجا، سورج کمار، کریم، رمیش کمار کر رہے تھے۔
ریلی میں فورم کے کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ریلی نکالنے کا مقصد پاک وطن سے محبت، پاک فوج سے وابستگی اور پاکستان کے غیور عوام کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک زندہ اور باشعور قوم ہے جو ہر مشکل وقت میں اپنے وطن اور اداروں کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔
ریلی کے شرکاء نے “پاکستان زندہ باد”، “پاکستان پائندہ باد”، “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان محافظ فورم زندہ باد” کے نعرے بھی بلند کیے۔
ریلی میں صحافی اسلم بجیر، پیاسی دھیرانی، گلاب ماسٹر، بھومو مل مستری، غلام نبی بجیر، ونود کمار، لوکمار، بھیشم کمار، خوشاجی کاجھروی اور بڑی تعداد میں شہریوں اور مزدوروں نہ شرکت کی۔



