اسلام آبادلانگ مارچ نہیں ہوگا،خیبرپختونخوامیں گورنرراج نہیں لگایاجائےگا،حکومت اوراپوزیشن میں اتقاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی  کے)حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ نہیں ہوگا، حکومت اور اپوزیشن میں اتقاق ہوگیا

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فریقین میں بہت سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جلد متوقع ہے، فریقین اس بات پر رضامند ہوگئے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نہیں لگایا جائے گا۔

حکومت اوراپوزیشن اس بات پر متفق ہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے عدالتی احکامات کی روشنی میں ملاقاتیں بحال ہوں گی اور اسلام آباد کی جانب کوئی لانگ مارچ نہیں ہوگا۔

فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کے پی حکومت اپنا پورا کردار ادا کرے گی، کے پی میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ریاست کی تمام انتظامی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاہدے کا ڈرافٹ فائنل ہوگیا،

تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہا کیاجائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button