گورنر راج لگتا تو بہت بڑا نقصان ہوتا،امید ہے حکومت پی ٹی آئی کو سیاسی اسپیس دے گی،شوکت یوسفزئی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کی خبریں خوش آئند ہیں۔
پشاور میں نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کسی کی ہار یاجیت نہیں، پاکستان کی جیت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ میں نے خط کے ذریعے بھی واضح کیا تھا کہ مذاکرات ہی بہترین حل ہے۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں وفاقی حکومت صوبے کی مدد کرے، گورنر راج لگتا تو بہت بڑا نقصان ہوتا، امید ہے حکومت پی ٹی آئی کو سیاسی اسپیس دے گی۔
شوکت یوسفزئی نے کہا توقع ہے بانی کے بارے میں عدالتی فیصلوں پرعمل درآمد ہوگا۔



