ورلڈ کپ سے قبل عماد شکیل بٹ کپتانی سے فارغ، ابوبکر کو ذمہ داری مل گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ سے قبل عماد بٹ کو پاکستان ہاکی ٹیم کی کپتانی سے ہٹادیا اور ابوبکر کو پاکستان ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ابوبکر آنے والے بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا ہے ، پی ایچ ایف کے مطابق عماد شکیل بٹ بطور سینئر کھلاڑی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔
پی ایچ ایف نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ ابو بکر کی قیادت میں، سینئر کھلاڑیوں کے تجربے اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی بدولت، ٹیم ایک متحد اور مضبوط انداز میں آگے بڑھے گی۔
ابوبکر 30 جولائی کو کوریا کے خلاف ہوم سیریز مین ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ہاکی ورلڈ کپ 15 اگست سے شروع ہوگا۔



