استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)استنبول سے اسلام آباد آنے والی غیر ملکی پرواز کو آذربائیجان کی فضائی حدود میں شدید خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس پر پرواز میں ایمرجنسی ڈکلیئر کرکے اسے باکو میں اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز استنبول سے اسلام آباد آرہی تھی کہ آذربائیجان کی فضائی حدود میں طیارے میں خرابی پیدا ہوئی۔

فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق طیارے کو گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم سے سگنلز کی فراہمی معطل ہوئی جس کے بعد ائیر بس اے 330 طیارے کے پائلٹ نے ایمرجنسی پیغام جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی پر طیارے کو باکو ائیر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرائی، اس پرواز نے 3:35 پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا تاہم مسافروں کو طیارے سے اتار کر ٹرمینل منتقل کر دیا گیا جب کہ طیارے کی خرابی دور کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا۔

بعد ازاں باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والی اس پرواز کے مسافروں کو ساڑھے 8 گھنٹے بعد اسلام آباد پہنچا دیا گیا جب کہ استنبول واپسی کی پرواز بھی پونے 9 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button