آپریشن شعبان کی کامیابی پر وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن شعبان کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ فتنہ الخوارج کےخلاف گرینڈ آپریشن میں اب تک 75 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ خضدار میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر وہ پاک فوج اور ایف سی کو سراہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قوم کے پختہ عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

انھوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، بلوچستان کا امن و امان سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دی جائے گی۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button