وزیرآباد میں تحصیلدارندیم مسعود بھرتھ کی کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل پر فوری کارروائی کی ہدایت

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوامی مسائل کے فوری، شفاف اور مؤثر حل کے لیے تحصیلدار وزیرآباد ندیم مسعود بھرتھ کی جانب سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کھلی کچہری میں تحصیل وزیرآباد کے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات سے متعلق تحریری درخواستیں پیش کیں۔اس موقع پر پٹواری رانا عرفان ودیگر بھی موجودتھے۔تحصیلدار ندیم مسعود بھرتھ نے سائلین کی درخواستوں کو غور سے سنا اور متعلقہ محکموں و افسران کو مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور سائلین کو اپنی شکایات کے حل کے لیے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز کے قریب سہولت فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر حل یقینی بنانا ہے۔ درخواست گزاروں کو ان کی درخواستوں پر ہونے والی پیش رفت سے ہر مرحلے پر آگاہ رکھا جائے گا تاکہ عوام کا انتظامیہ پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔



