اوکاڑہ: عید الاضحیٰ پر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ، ضلع بھر میں ایمرجنسی کور پلان نافذ

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں ایمرجنسی کور پلان نافذ کرتے ہوئے ریسکیو اسٹیشنز بمعہ سٹاف ہائی الرٹ ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی ہدایت پر ریسکیورز مختلف مقامات پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں سو سے زائد ریسکیو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 4 فائر ٹینڈر، 39 ایمبولینسز، موٹر بائیک ایمبولینس اور ریسکیو وہیکلز کے ساتھ ضلع بھر کے 35 مقامات پر ایمرجنسی کور فراہم کیا جا رہا ہے۔

عید الاضحیٰ کے دوران اہم عیدگاہوں اور حساس مقامات پر ریسکیو 1122 کی خصوصی پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جبکہ کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے اور ایمرجنسی کالز پر فوری ریسپانس یقینی بنایا جا رہا ہے جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کر رہے ہیں تاکہ عوام کو بروقت امدادی سہولیات فراہم کی جا سکیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ عید کے دنوں میں تیز رفتاری، ون ویلنگ اور دیگر خطرناک حرکات سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں

مزید خبریں

Back to top button