دیپال پور:ڈی پی او اوکاڑہ کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل اور شکایات کے فوری حل کیلئے احکامات جاری

دیپال پور(محمداسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تھانہ بصیرپور میں کھلی کچہری لگا کر بڑی تعداد میں شرکت کرنے والے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنکر داد رسی کیلئے احکامات جاری کئے اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام تک خود پہنچ کر ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ پولیس عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ڈی پی او نے مزید کہا پولیس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد اور مضبوط روابط کا فروغ مؤثر پولیسنگ کے لیے ناگزیر ہے۔ شہریوں کی شکایات کا شفاف، غیرجانبدارانہ اور میرٹ پر ازالہ اوکاڑہ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔



