اوکاڑہ پولیس کی کارکردگی پر آر پی او ساہیوال کا اظہار اطمینان، نمایاں اہلکاروں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم نے اوکاڑہ پولیس کے افسران و جوانوں سے اجلاسِ عام میں خطاب کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ، کرائم کنٹرول اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے مزید محنت اور جذبے سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس کا مقصد فورس کے مورال، حوصلہ افزائی اور شکایات کے ازالے کو یقینی بنانا تھا۔ آر پی او نے افسران و اہلکاروں کے مسائل سن کر متعلقہ احکامات جاری کیے جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو شاباش دیتے ہوئے فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اجلاس کے اختتام پر پولیس افسران و جوانوں کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ بھی دیا گیا

مزید خبریں

Back to top button