اوکاڑہ میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 خواتین گرفتار، 5 کلو چرس برآمد

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے) منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے 03 خواتین منشیات فروش گرفتار کو گرفتار کر لیا
ملزمات سے لاکھوں روپے مالیت کی تقریباً 05 کلو منشیات برآمد کر لی گئی سٹی دیپالپور پولیس نے نسرین عرف گوشی سے 3880 گرام چرس برآمد کی جب کہ طیب سعید شہید پولیس نے سلمی اور نادیہ سے 1100 گرام چرس برآمد کی
ملزمہ نسرین بی بی عرف گوشی ریکارڈ یافتہ بھی پائی گئی
اوکاڑہ۔ گرفتار خواتین ملزمات کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں



