ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا رات گئے جناح پارک کا دورہ، جدید سہولیات فراہم کرنے کے احکامات

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں پرعزم، رات گئے جناح پارک میں جدید سہولیات اور تزین و آرائش کے احکامات، ڈپٹی کمشنر شہریوں کو معیاری اور خوبصورت تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے پبلک پارکس کی بحالی اور بہتری کے لیے فعال انداز میں متحرک ہوگئے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے رات گئے جناح پارک میں سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے بچوں کے لیے نئے اور محفوظ جھولوں کی تنصیب، پارک میں مناسب لائٹنگ کے فوری بندوبست اور واکنگ ٹریک کی مرمت و بحالی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے متعلقہ شعبہ جات کو پارک کی تزئین و آرائش اور پودوں کی دیکھ بھال مزید بہتر بنانے کی بھی تاکید کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ پارکس اور تفریحی مقامات کسی بھی زندہ شہر کا حسن ہوتے ہیں۔ عوام بالخصوص بچوں اور خواتین کو صحت مند تفریح کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جناح پارک کو سہولیات سے آراستہ کر کے عوام کو تفریح کے لیے خوبصورت ماحول فراہم کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button