صوبائی وزیر کا اوکاڑہ میں مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ، سخت مانیٹرنگ اور “زیرو ٹالرنس” کی وارننگ

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کا محرم کے مرکزی ماتمی جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ کا دودہ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، اہل تشیع کے نمائندوں سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے روٹ کے مختلف پوائنٹس پر انتظامات اور سکیورٹی امور کا جائزہ لیا اور امام بارگاہ کے کنٹرول روم میں کیمروں سے روٹ کی مانیٹرنگ کی بھی چیکنگ کی۔ صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف محرم کے اقدامات کی باریک بینی سے مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ عزاداروں کے لیے بہترین انتظامات کے ساتھ ساتھ جامع سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے انتظامات کے احسن اور پر امن انعقاد کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یوم عاشورہ کے اختتام تک اقدامات کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محرم کے حساس موقع پر کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی

مزید خبریں

Back to top button