عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر اوپر، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث توانائی مارکیٹس میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ آئل Brent Crude Oil 93.50 ڈالر فی بیرل اور WTI Crude Oil تقریباً 90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ مربن خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر رسد اور جغرافیائی سیاسی صورتحال میں غیر یقینی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

دوسری جانب ایشیائی مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں KOSPI Index اور جاپان کا Nikkei 225 گزشتہ ہفتے کے ریکارڈ اضافے کے بعد بھی مثبت زون میں رہے۔

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کار عالمی سیاسی صورتحال اور توانائی کی قیمتوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ مارکیٹ میں محتاط مگر مثبت رجحان برقرار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button