امریکا ایران مذاکرات میں غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)امریکا ایران مذاکرات میں غیر یقینی کی صورتحال کے  باعث  خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

عالمی منڈی میں  برطانوی خام تیل  برینٹ تقریباً108 ڈالر فی بیرل ہوگیا، امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی  تقریباً 97 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دکھائی دیا۔

دوسری جانب  یورپی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان  دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 1174 پوائنٹس کم ہوکر 169497 پر بند ہوا ہے۔

بازار میں 78 کروڑ شیئرز کے سودے 33 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن130ارب روپےکم  ہوکر 18747 ارب  روپے ہوگئی ہے۔

ادھر  جاپانی اورکورین اسٹاک  مارکیٹوں میں اضافہ  دیکھا گیا۔ برطانیہ اور فرانس کے شیئر  بازاروں میں دوران ٹریڈنگ کمی کا  رجحان نظر آیا۔

مزید خبریں

Back to top button