سجاول میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت،پیداوار بھی شروع

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے ضلع سجاول میں تیل و گیس کا نیا کنواں دریافت کر لیا گیا ہے،پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے شاہ بندر بلاک میں تیل و گیس کی دریافت کا اعلان کر دیا ہے۔

پی پی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ شاہ بندر بلاک میں راہی ایکس ون نامی کنویں سے پیداوار شروع کر دی گئی ہے۔پی پی ایل کے مطابق کنویں سے یومیہ پانچ 5اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس جبکہ 12 بیرل تیل حاصل ہو رہا ہے۔

شاہ بندر بلاک میں یہ پی پی ایل کی جانب سے دریافت کیا جانے والا چوتھا تیل و گیس کا کنواں ہے۔راہی ایکس ون کنواں پی پی ایل،ماری انرجیز،سندھ انرجی کمپنی اور جی ایچ پی ایل کی مشترکہ ملکیت ہے۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق کنواں غیرملکی معاونت کے بغیر مکمل مقامی مہارت سے کھودا گیا ہے

مزید خبریں

Back to top button