بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے، جس کے تحت بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی 24 ستمبر 2026 تک برقرار رہے گی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اس حوالے سے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام ایئرلائنز، لیز پر حاصل کیے گئے طیارے جبکہ بھارتی شہریوں کی ملکیت یا ان کے زیرِ انتظام کمرشل اور فوجی طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

نوٹم کے مطابق پابندی 18 اگست 2026 سے نافذ ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر تک برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہیں، جبکہ پابندی میں مختلف اوقات میں توسیع کی جاتی رہی ہے۔ تازہ نوٹم اس سلسلے کا 16 واں نوٹم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button