سیاسی اختلافات کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا ہوگا،بلاول بھٹو

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے کہا ہے کہ حکومت نے سیاسی مسائل کے حل کےلیے اپوزیشن سے مذاکرات کی تجویزمان لی، سیاسی مسائل کا حل سیاسی انداز  میں تلاش کرنا ہوگا، سیاسی اختلافات کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا ہوگا۔

بلاول بھٹو  نے کہا مذاکرات اپوزیشن کے غیر مشروط لانگ مارچ ختم کرنے پر منتج ہونے چاہئیں، لانگ مارچ ختم ہو تو قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہوسکتی ہے،  پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلاف ہر آئینی راستہ اختیار کرنے کےلیے پرعزم ہے۔

بلاول بھٹو  نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، دہشتگرد گروپوں کو پڑوسی ممالک سے فعال حمایت مل رہی ہے، پڑوسی ممالک سے لاحق خطرات سے مل کر نمٹنا ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button