شمالی وزیرستان: سپن وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دہشت گرد سرغنہ سمیت 5 ہلاک

وزیرستان (جانوڈاٹ پی کے)شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے سرغنہ کی شناخت خارجی عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب کے نام سے ہوئی ہے، جس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔ وہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر متعدد حملوں میں ماسٹر مائنڈ کے طور پر مطلوب تھا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے سپن وام کے علاقے میں بوبالی مسجد کے اطراف زیر زمین بنکرز، سرنگیں اور بارودی جال بھی بچھا رکھے تھے، تاہم فورسز نے مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق اس آپریشن سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے جبکہ انسدادِ دہشت گردی مہم مزید جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button