ایرانی صدر کا بھارت کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مختلف شعبوں میں بھارت کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے اور مزید گہرا کرنے کے لیے ایران کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پزشکیان نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی حکومت اور عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں قوموں کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر مزید مؤثر اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔



