آن لائن فراڈ میں ملوث 284 غیر ملکیوں کو پاکستان سے ملک بدر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)آن لائن فراڈ میں ملوث 284 غیر ملکیوں کو پاکستان سے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزارتِ داخلہ نے گرفتار 284 غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیے جبکہ ان کے لیے 15 روزہ ون ٹائم ایگزٹ پرمٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کو اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار افراد میں اکثریت ویتنام، انڈونیشیا اور چین کے شہریوں کی ہے، جن میں سے بیشتر سیاحتی یا وزٹ ویزوں پر پاکستان آئے تھے۔

تمام 284 غیر ملکیوں کو 15 روز کے اندر پاکستان سے واپس بھیج دیا جائے گا۔ ملک بدری کے بعد ان افراد کے نام بلیک لسٹ اور فارنرز کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بدر کیے جانے والے غیر ملکیوں کو مستقبل میں دوبارہ پاکستانی ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button