کم جانگ اُن کو قتل کیا تو فوری ایٹمی حملہ کردیا جائے گا،شمالی کوریا کے آئین میں اہم ترامیم
شمالی کوریا نےآئین میں نئی ترمیم کرکے دنیا کوبڑے خطرے سے آگاہ کردیا

پیانگیانگ(جانوڈاٹ پی کے)شمالی کوریا نے ملکی آئین میں اہم اور حساس نوعیت کی ترمیم منظور کرلی ہےجس کے تحت غیر ملکی حملے میں سپریم لیڈر کِم جونگ اُن کےقتل کی صورت میں فوج فوری جوابی ایٹمی حملہ کرنے کی پابند ہوگی۔
برطانوی اخباردی ٹیلی گراف کےمطابق جنوبی کوریاکی نیشنل انٹیلی جنس سروس کی جانب سے سرکاری حکام کودی گئی بریفنگ کےمطابق یہ آئینی ترمیم22مارچ کو پیانگ یانگ میں15ویں سپریم پیپلزاسمبلی کے پہلے اجلاس میں منظورکی گئی۔
شمالی کوریا نےآئین میں نئی ترمیم کرکے دنیا کوبڑے خطرے سے آگاہ کردیا، ملک کے سربراہ کونشانہ بنانے کی صورت میں ایٹمی نظام خود حرکت میں آئےگا،شمالی کوریا نے ملک کا ایٹمی نظام آٹو میٹک’ موڈ پر منتقل کر دیا۔
کم جونگ اُن کےبارےمیں کہاجاتا ہےکہ وہ اپنی ذاتی سکیورٹی کے حوالےسےانتہائی محتاط ہیں،وہ ہمیشہ سکیورٹی اہلکاروں کےحصارمیں رہتےہیں،فضائی سفرسےگریزکرتےہیں اورعموماً بھاری بکتر بند ٹرین میں سفرکرتے ہیں۔



