ایران امریکاامن معاہدہ،وزیر دفاع نے پاکستان کیلئےنوبل امن انعام کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کیلئے نوبل امن انعام کا مطالبہ کر دیاہے اور کہا کہ امن معاہدہ میں کردارکی وجہ سےنوبل امن انعام کا حق دار پاکستان ہے،کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں مظلوم اور محکوم ہیں، پاکستان عالمی سطح عالم اسلام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،فلسطین پر مظالم پر عالمی ضمیر جاگا ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں بھارت کو شکست دے کر بڑی کامیابی حاصل کی، ایران امریکا امن معاہدہ اور معرکہ حق دو الگ کامیابیاں ہیں،ایران امریکا امن معاہدہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، امن معاہدے میں فیلڈمارشل اور وزیراعظم کا تاریخی کردار ہے۔وزیردفاع کا کہناتھا کہ امن معاہدہ پاکستان کی سفارتکاری میں لوہا منوایا،معرکہ حق اور امن معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابیاں ہیں، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے ملکی وقار میں اضافہ کیا وہ 78 سال میں کسی نے نہیں کیا، جب پاکستان ایٹمی طاقت بنا تب بھی پاکستان کا وقار بلند ہوا، معرکہ حق اور امن معاہدے کی وجہ سے پاکستان کو پوری دنیا نے تسلیم کیا۔

مزید خبریں

Back to top button