صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پاکستان کی جانب سے نشانِ امتیاز کا اعزاز عطا کردیا۔

ایوانِ صدر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر آصف علی زرداری نے معزز مہمان کو نشانِ امتیاز پیش کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی کابینہ کے ارکان اور مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔

صدر مملکت کی جانب سے انتونیو گوتریس کو پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازنے کی تقریب میں اعلیٰ حکومتی شخصیات اور سفارتی نمائندوں کی بڑی تعداد کی شرکت نے تقریب کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

نشانِ امتیاز پیش کیے جانے کے موقع پر پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کو بھی اہمیت حاصل رہی۔

مزید خبریں

Back to top button