اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے یائر نے اپنے نام کے ساتھ نیتن یاہو کا نام ہٹادیا

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا بیٹا یائر اپنے نام سے نیتن یاہو کا نام ہٹانے پر مجبور ہوگیا۔

اسرائیلی  وزیراعظم اور جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے اب اپنا نام یوناتان ہون رکھ لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یائر نے ایسا شدید عالمی اور عوامی ردِعمل سے بچنے کے لیے کیا جبکہ اس سے قبل  یائر کا بھائی اوینر نیتن یاہو بھی چند سال پہلے اپنا نام بدل چکا ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق غزہ میں اسرائیلی مظالم پر نیتن یاہو کا خاندان شدید بین الاقوامی تنقید کا شکار ہے۔

مبصرین کے مطابق نام کی تبدیلی خاندان کے خلاف بڑھتے سیاسی ردِعمل، سکیورٹی خدشات اور عوامی تنقید سے بچنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button