مریم نواز کا نیپال میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس، ہر ممکن تعاون کی پیشکش

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نیپال میں طوفانی بارشوں اور شدید سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے سیلاب متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع اور بڑے پیمانے پر تباہی انتہائی تکلیف دہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب کے عوام اپنے مصیبت زدہ نیپالی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے تحت پنجاب حکومت نیپال حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں کی جلد بحالی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

مزید خبریں

Back to top button